مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون طیاروں نے حیفا کے جنوب میں واقع قیساریا میں صہیونی وزیر اعظم کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ڈرون حملے میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں
العربی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے حزب اللہ کے حملوں میں نتن یاہو کی رہائش گاہ متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔
اس سے پہلے ذرائع ابلاغ میں نتن یاہو کی رہائش گاہ کے نزدیک واقع عمارت پر حملے کی خبریں گردش کررہی تھیں۔
مقبوضہ علاقوں میں عینی شاہدین نے اعتراف کیا کہ ڈرون حملہ آج صبح لبنان کی جانب سے ہوا اور اس کے نتیجے میں ہونے والا دھماکہ خوفناک تھا۔
صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے بھی اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون نے لبنان سے قیساریا تک تقریباً 70 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور اس علاقے میں ایک عمارت کو براہ راست نشانہ بنایا۔
خبری ویب سائٹ واللا نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ ہیلی کاپٹروں اور سیکورٹی فورسز کی بڑی تعداد تل ابیب کے شمال میں واقع شہر قیساریا میں گشت کررہی ہے۔
دوسری جانب نیتن یاہو کے دفتر نے قیساریا میں ڈرون حملے پر ان کا مقام ظاہر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
عبرانی میڈیا نے بتایا کہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا نیتن یاہو آج صبح قیساریا میں اپنے گھر پر تھے یا نہیں۔
عبرانی اخبار معاریو نے اعتراف کیا ہے کہ نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حملے کا ایک ہفتے کے دوران یہ تیسرا واقعہ ہے۔
آپ کا تبصرہ